پیغمبر اسلامؐ کی سیرت اور طرز زندگی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ سید حسن ظفر

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ پیغمبر اسلامؐ کی سیرت اور طرز زندگی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
یہ بات علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اسلامک کلچر سینٹر فیڈرل بی ایریا میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔
یہ بھی پڑھیں : حسینی فکر و فلسفے کو اپنا کر دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جاسکتا ہے، علامہ مختار احمد امامی
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ یکجہتی اور فروغ دین کیلئے کوششوں کو تیز کریں اور بیداری کے ساتھ متحد ہوکر کفری طاقتوں کا مقابلہ کریں، اس وقت دنیا بھر میں افراتفری اور انتشار کی سیاست فروغ پا رہی ہے، ہمارے سامنے کربلا ہے۔
علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسی طرز و طریقے پر چلتے ہوئے ہمیں دنیا بھر کی سامراجی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور فتنہ و فساد کی سیاست ترک کرنا ہوگی کیونکہ ایسے عناصر ہی نے ملک کا بیڑا غرق کیا ہے جو بظاہر تو دین کی بات کرتے ہیں لیکن اصل میں وہ طاغوتی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، آج بھی یہی عناصر ملت میں فساد کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی، کراچی میں مجلس عزا کے دوران احتجاج
انہوں نے سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی بھی مذمت کی اور مسلم امہ اور حکمرانوں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں عملی اقدامات کریں تاکہ انبیاء کرام اور قرآن جیسی عظیم کتاب کی بے حرمتی سے مغربی قوتیں باز رہیں۔