اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداری سیدالشہداءؑ کسی مسلک کے خلاف نہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعیت نیوز: علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے اور ہم عزاداری کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے، محرم الحرام میں اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، عزاداری کا انعقاد ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جس سے ہم کبھی بھی دستبردار نہیں ہوسکتے۔

مرکزی محرم الحرام کمیٹی کے سربراہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے ضلع راولپنڈی کے ضلعی رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری حاجی ملک انتصار حیدر اور تحصیل راولپنڈی کے تحصیل رابطہ کمیٹی کے سربراہ آصف جاوید مغل، قاسم مہدی کے ہمراہ انجمن جانثاران اہلبیت رجسٹرڈ کے زیراہتمام منعقدہ مرکزی مجلس عزاء حیدری چوک میں شرکت کی۔.

یہ بھی پڑھیں : ڈرون طیارے روس برآمد کرنے کا یورپی یونین کا دعویٰ بے بنیاد ہے، ناصر کنعانی

بعد از مجلس ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی سے انجمن جانثاران اہلبیت رجسٹرڈ کے صدر تطہیر عالم رضوی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران زاہد جعفری، ککو شاہ، بابر علی، امداد شاہ نے خصوصی ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورت حال بالخصوص محرم کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔

ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے مجلس کے انتظامات کرنے والے اسکاوٹس اور دیگر کارکنوں سے بھی خصوصی ملاقات کی ور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء کسی مسلک کیخلاف نہیں ہے، ایسے اقدامات نہ کئے جائیں، جس سے بنیادی حقوق متاثر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی و رہنمائی میں میدان عمل میں موجود ہیں، ہم ایک پرامن قوم ہیں اور اس ملک کے حقیقی وارث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران نواسہ رسول اکرم ۖ ، امام عالی مقام سید الشہداء حضرت امام حسین کا غم منانے والوں کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے عزاداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے، ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے ہماری جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آئندہ بھی اس سلسلے میں ہمارا تعاون جاری رہیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button