اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کی بیت المقدس شوٹنگ آپریشن کی حمایت، مزاحمتی حملے جاری ہیں

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج کے شوٹنگ آپریشن کا خیر مقدم کیا ہے جس کے نتیجے میں تین غاصب صیہونی آباد کار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے جنوبی بیت اللحم میں واقع تقوع چوکی پر آج کے شوٹنگ آپریشن کے رد عمل میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس بار قابض صہیونیوں کو مغربی کنارے کے جنوب میں بیت المقدس کے قریب تقوع چوکی کو نشانہ بنایا۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی قوم اور پناہ گاہوں کے خلاف غاصب صیہونی دشمن کے جرائم کے جواب میں مغربی کنارے میں مزاحمت ہر روز پھیل رہی ہے اور دشمن کو ہر بار کارروائیوں کے طریقہ اور جگہے کی پر اسراریت نے سراسیمہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی راہ میں فلسطینی قوم کے اہداف کے حصول تک مزاحمت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ بیت المقدس میں آج کی فائرنگ کی کارروائی میں تین غاصب صیہونی آباد کار شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوزخواں حسنین حیدر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 افغانی دہشت گرد گرفتار

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے کل رات غرب اردن میں نابلس کے جنوب میں واقع کفر قلیل کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اسی طرح غرب اردن میں نابلس کے مشرق میں واقع علاقے سالم اور مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط کیمپ پر حملہ کیا۔

درایں اثناء صیہونی پارلیمنٹ کے رکن یستحاق کرویزرنے فلسطینیوں پرحملہ کرنے کیلئے تمام صیہونی آباد کاروں کو مسلح کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button