اہم ترین خبریںپاکستان

سوزخواں حسنین حیدر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 افغانی دہشت گرد گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد افغانی ہیں ، اس کاروائی میں ملوث ان کے مزید دو ساتھی دہشت گرد تاحال مفرور ہیں جن کی تلاش میں پولیس کی کارروائی جاری ہے ۔

شیعیت نیوز: گذشتہ شب نیو رضویہ سوسائٹی اسکیم 33 کراچی میں شیعہ نوجوان اور معروف سوزخواں سید حسنین حیدر نقوی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین افغان نژاد دہشت گرد گرفتار کرلیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سچل کی حدود میں کرن اسپتال اور نیورضویہ سوسائٹی کے سامنے گذشتہ رات دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے معروف سوزخواں سید حسنین حیدر نقوی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد افغانی ہیں ، اس کاروائی میں ملوث ان کے مزید دو ساتھی دہشت گرد تاحال مفرور ہیں جن کی تلاش میں پولیس کی کارروائی جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار پر دہشت گردحملوں کےخلاف ایم ڈبلیوایم اور جسٹس فارپیس کے زیر اہتمام لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

واضح رہے نیورضویہ سوسائٹی کے رہائشی حسنین حیدر جو کہ اسی وقت امام بارگاہ سامرہ میں سوزخوانی کے فرائض انجام دیکر اپنے دوست سہیل کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر سوسائٹی سے باہر نکلےہی تھے کہ ان کی گاڑی پر سامنے سے مسلح دہشت گردوں نے 4 گولیاں فائر کیں۔

حسنین حیدر کو شدیدزخمی حالت میں نذدیکی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نا ہوسکے اور جام شہادت نوش کرگئے، جبکہ ان کے دوست سہیل اس واقعے میں الحمد اللہ محفوظ رہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button