مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات میں 15 ایرانی قیدیوں کو معافی مل گی جلد وطن واپس آئے گے

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ امارات اور اس ملک کے حکام سے مذاکرات کے بعد 15 ایرانی قیدیوں کو معافی مل گئي ہے جس کے بعد اب وہ جلد ہی ایران واپس آ جائیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان کے حالیہ دورے میں، متحدہ عرب امارات کے حکام سے مختلف امور کے علاوہ ایرانی قیدیوں کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : دوسرے ممالک پر حملے کیلئے اپنی سرزمین ہرگز استعمال نہیں کرنے دینگے، عبداللطیف رشید

گزشتہ جون میں ہونے والے اس دورے میں ایرانی قیدیوں پر گفتگو کے بعد، متحدہ عرب امارات کے سربراہ  شیخ محمد بن زائد آل نہیان نے 15 قیدیوں کو معافی عطا کی اور قانونی مراحل طے ہونے کے بعد وہ لوگ ایران واپس آ جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق، ملک کے باہر رہنے والے ایرانیوں کو قونصل سروس، اور قانونی سہولتوں کی فراہمی نیز سزا و قید سمیت ان کے تمام مسائل کے سلسلے میں سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے قیام کے لیے فوری ہائی الرٹ جاری کیا جائے، علامہ شبیر حسن میثمی

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کے حالیہ متحدہ عرب امارات کے دورے میں، باہمی دلچسپی کے مختلف مسائل کے ساتھ ہی، اس ملک میں رہنے والے ایرانیوں کے مسائل اور ان کے حل پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button