امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ایران کے دورے پر روانہ
شیعیت نیوز : پاکستانی میڈیا کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر کیا گیا، جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔
حافظ نعیم الرحمان کے ایران کے اس دورے کے دوران اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت تہران اور قم میں علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : قوم اپنی صفوں میں انتشار پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنائے، رہبر معظم
اطلاعات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کی سیاسی رہنماؤں اور مذہبی قیادت کے ساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ان ملاقاتوں میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔







