امام رضاؑ کی شہادت پر لاکھوں زائرین مشہد مقدس میں جمع
محلہ نوغان کی خواتین کی 1200 سالہ روایت "بجائے مادر" آج بھی زندہ

شیعیت نیوز : حضرت امام رضا علیہالسلام کی شہادت کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں سے لاکھوں زائرین مشہد مقدس میں جمع ہوئے اور امام رؤوف کے غم میں ماتم برپا کیا۔
حرم مطہر کی طرف جانے والی سڑکوں پر عزاداری کا سلسلہ علی الصبح ہی شروع ہوگیا۔ مختلف علاقوں سے زائرین بارگاہ ملکوتی امام رضا علیہالسلام کی جانب رواں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : قوم اپنی صفوں میں انتشار پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنائے، رہبر معظم
مشہد کے محلہ نوغان کی خواتین کی حماسی روایت بھی خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ صبح کے ابتدائی اوقات سے ہی خواتین نوغان محلے سے حرم رضوی کی جانب جاتی ہیں جن کے ہاتھوں میں پھولوں کی شاخیں ہوتی ہیں۔ یہ روایت "بجائے مادر” کے عنوان سے مشہور ہے اور یہ سلسلہ ہزار دو سو سال پرانا ہے۔
اس عمل کے ذریعے خواتین نہ صرف اپنی عقیدت کا اظہار کرتی ہیں بلکہ تاریخی خواتین کی قربانی اور محبت کی یاد کو بھی زندہ رکھتی ہیں۔