اہم ترین خبریںپاکستان
ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے قیام کے لیے فوری ہائی الرٹ جاری کیا جائے، علامہ شبیر حسن میثمی
کرم ایجنسی میں ہونے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں ہونے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات و واقعات کے ذمہ داران کا محاسبہ کیا جائے اور ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے قیام کے لیے فوری ہائی الرٹ جاری کیا جائے۔