دنیا

شمالی کوریا کی دھمکی آمیز پرواز کے ذریعے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی

شیعیت نیوز: شمالی کوریا کے اعلیٰ سفارت کار نے امریکی جاسوس طیارہ کے آٹھ بار پیانگ یانگ کے خصوصی اقتصادی زون میں داخل ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے واشنگٹن کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

رائٹرز نے خبر دی ہے کہ شمالی کوریا کے سفارت کار کم یو جونگ نیز ملک کے سربراہ کم جونگ اُن کی بہن نے ایک امریکی جاسوسی طیارے کے پیانگ یانگ کے خصوصی اقتصادی زون میں 8 بار داخل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس اقدام کے بارے میں واشنگٹن کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سفارت کار نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا کی سرزمین میں ’’غیر قانونی داخلہ‘‘ جاری رہا تو امریکی افواج کو انتہائی خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں مذہبی منافرت اور قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف قرارداد منظور

واضح رہے کہ کم یو جونگ جو کہ شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن بھی ہیں، کہا کہ امریکہ نے جاسوسی پروازوں کے ذریعے شمالی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے طیاروں کو بلا شبہ مار گرایا جائے گا۔

دوسری طرف پینٹاگون نے پیانگ یانگ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتی ہے۔ پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا دعوی صرف الزام ہے جو حقیقت نہیں رکھتا۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرقی سمندر میں گرا۔

رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل نے ایک گھنٹے سے زائد پرواز کی جس کے بعد وہ سمندر میں گرا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل 74 منٹ تک فضا میں رہا جس کا وقت مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ کیے گئے میزائلوں سے چند منٹ زیادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button