چاقو سے حملہ کے شبے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی خاتون کو گولی مار دی

10 جولائی, 2023 06:11

شیعیت نیوز: اتوار کی شام قابض صیہونی فوج نے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مارنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح محلے میں چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے القدس کے الشیخ جراح محلے کے قریب ایک فلسطینی خاتون پر اس وقت گولی چلا دی جب اس نے لائٹ ریل کے اندر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

عبرانی میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر میں لڑکی کو زخمی ہونے کے بعد زمین پر پڑی دیکھا جا سکتا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے گھیرے میں موجود لڑکی کو ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں۔

فلسطینی اسیران انفارمیشن سینٹر نے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے القدس میں جس خاتون کو گولی ماری ہے اس کی شناخت سمیرا حرباوی کے نام سے کی گئی ہے، ان فورسز نے اس کے بچوں کو الشیخ جراح محلے سے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی شہر زاہدان میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، دو پولیس اہلکار شہید

دوسری جانب غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں کل اتوار کو یہودی آباد کاروں نے مشرقی قصبے لبن میں زرعی اراضی کے بڑے رقبے کو نذر آتش کر دیا۔

لبن الشرقیہ ولیج کونسل کے سربراہ یعقوب  عویس نے بتایا کہ  یہودی آباد کاروں نے وادی اللبن میں ایلی اور معالے لبونہ کی بستیوں کے درمیان دو ملحقہ مقامات کو آگ لگا دی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ گرم موسم نے آگ کو بڑے علاقوں میں پھیلانے میں مدد کی جس کے نتیجے میں  وسیع پیمانے پر کھیتوں میں کھڑی فصلیں ،گندم کی فصل اور زیتون کے درخت جل کر راکھ ہوگئے۔

فلسطینی شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ 100 دونم کے لگ بھگ رقبے پر پھیلے زیتون کے باغات اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

11:58 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top