ہزاروں صہیونیوں کا متنازعہ عدالتی اصلاحات کے خلاف نیتن یاہو اور کابینہ کے خلاف احتجاج

07 جولائی, 2023 17:02

شیعیت نیوز: صہیونی عوام نے پارلیمانی نمائندوں اور اراکین کابینہ کی رہائش گاہوں کے باہر مظاہرے کئے۔ مظاہرین کے مطابق متنازعہ عدالتی اصلاحات کا مقصد نیتن یاہو کی بدعنوانیوں اور کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ صہیونی وزیراعظم کی متنازعہ عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرے مسلسل 26 ویں ہفتے میں بھی جاری رہے اور ہزاروں کی تعداد میں صہیونیوں نے ان مظاہروں می شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدہ بین الاقوامی سفارت کاری کا ثمرہ ، امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرے، چین

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے کنیسٹ کے ممبران اور کابینہ کے اراکین کی رہائش گاہوں کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا۔ وزیرجنگ یواو کالانت اور وزیر انصاف باریو لوین کی رہائش گاہوں کے سامنے ہزاروں مظاہرین جمع ہوگئے۔

علاوہ ازین تل ابیب میں پارلیمانی سربراہ عمیر یوحنا اور رکن کنیسٹ بوعز بیسموت کے گھروں کے سامنے بھی احتجاج کے واقعات پیش آئے۔

صہیونی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے علاوہ نتانیا، ہرٹزلیا اور بیتح تیکفا میں بھی لوگوں نے سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہوکر احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کیدومیم بستی کے قریب فلسطینی نوجوان کے فدائی حملے میں اسرائیلی فوجی افسر ہلاک

یاد رہے کہ صہیونی عوام نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کو اپنی بدعنوانیوں اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کی سازش سمجھتے ہیں۔

عوام کے مطابق نیتن یاہو کے اقدامات صہیونی حکومت کو داخلی جنگ کی طرف لے جائیں گے۔ عدالتی اصلاحات کے تحت کابینہ اور حکومت کے معاملات پر عدلیہ کی مداخلت کم ہوجائے گی اور عدلیہ کے اختیارات محدود ہوجائیں گے۔

7:17 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔