مقبوضہ فلسطین

کیدومیم بستی کے قریب فلسطینی نوجوان کے فدائی حملے میں اسرائیلی فوجی افسر ہلاک

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کیدومیم بستی کے قریب جمعرات کی شام ایک فلسطینی مزاحمت کار کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک اور ایک آباد کار زخمی ہو گیا۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے علاقے کیدومیم کے قریب صیہونی مخالف نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

صہیونی فوجی ریڈیو نے اعلان کیا کہ آپریشن کرنے والا فلسطینی نوجوان اپنی گاڑی میں آیا اور وہاں سے باہر نکلا اور دو قریبی علاقوں میں آباد کاروں پر فائرنگ کی۔

ادھراسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیدومیم یہودی بستی کےقریب فوجی کو ہلاک کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

عبرانی اخبار معاریو نے کہا کہ یہودی بستی کی حفاظت کرنے والا سپاہی شدید زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں پچھلے چند گھنٹوں میں 142 جوابی کارروائیاں

صہیونی کان نیٹ ورک کی رپورٹ میں آیا ہے کہ حملہ آور نے پہلے بستی کے محافظ کو گولی ماری اور پھر فوجی پر گولی چلائی اور اس کا پیچھا کرکے اسے ہلاک کردیا۔

صیہونی حکومت کے اسپتال ذرائع نے بھی کیدومیم میں مسلح حملے میں ایک صیہونی کی ہلاکت اور دوسرے شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکام نے آباد کاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ صیہونی حکومت کے فوجیوں کو جائے حادثہ پر وسیع پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس شہادت پسندانہ کارروائی کا حماس نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قلقیلیہ کی شہادت پسندانہ کارروائی قابض دشمن کے پے در پے جرائم کا جواب ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ 2 فلسطینیوں نے شہادت پسندانہ کارروائی کی ہے اور دونوں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button