دنیا

فرانس کے شہر گرینوبل میں مظاہرین کے خلاف پہلے عدالتی احکامات جاری

شیعیت نیوز: فرانس کے شہر گرینوبل میں مظاہرین کے خلاف پہلے عدالتی احکامات جاری کیے گئے۔

ریڈیو "انفو فرانس” نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ فرانس کے جنوب مشرق میں واقع شہر گرینوبل میں احتجاجی مظاہروں کے شرکاء کے خلاف پہلے عدالتی احکامات جاری کیے گئے اور اسی بنیاد پر تین افراد کو تین سے چار ماہ قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ان تینوں کو فسادات کے دوران لوٹ مار کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس شہر میں تقریباً 30 دیگر افراد پر بھی مقدمہ چلایا جائے گا جن کی اکثریت کو رات کو رات گئے لوٹ مار مچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مظاہروں کے چند دن بعد ہی ایسے عدالتی فیصلوں کے اجراء سے منصفانہ ٹرائل کے بارے میں موجود قانونی خدشات کو تقویت ملتی ہے۔

اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا فرانس کی عدالتوں نے مظاہرین کے خلاف عجلت میں فیصلے جاری کرتے وقت احتجاج کی وجوہات کے تمام شواہد اور دلائل کا جائزہ لیا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طیاروں کی فراہمی کو روس کے خلاف حملوں کے خاتمے سے مشروط کر دیا، یوکرین بڑا جھٹکا

ادھرفرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

فرانس کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ فرانس میں بدامنی کی ساتویں رات میں 72 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 202 عمارتوں اور کاروں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف شہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، زیر زمین پارکنگ میں آگ بجھاتے ہوئے 24 سال کا فائر فائٹر ہلاک ہوگیا۔

ان مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے میئر کے گھر کو آگ لگا دی، پولیس کے مطابق مظاہروں میں شریک مزید 157 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس طرح گرفتار افراد کی تعداد اتین ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جاری پر تشدد مظاہروں میں زخمی پولیس اہلکاروں کی تعداد بھی 300 تک پہنچ گئی ہے اور فرانس کی حکومت مظاہروں پر قابو پانے کے لیے پورے ملک میں 45,000 سے زیادہ پولیس نفری اور خصوصی دستے بھیجنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button