دنیا

طیاروں کی فراہمی کو روس کے خلاف حملوں کے خاتمے سے مشروط کر دیا، یوکرین بڑا جھٹکا

شیعیت نیوز: کیف کے حکام کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود، یورپ نے اب تک یوکرین کو مغربی جیٹ فائٹر نہیں دیئے ہیں۔

نیٹو کی عسکری کمیٹی کے صدر ایڈمیرل راب بایئر نے واضح کر دیا ہے کہ روس کے خلاف یوکرین کے جوابی حملوں کے خاتمے تک، کیف کو ایف سولہ جنگی طیارے نہیں دیئے جائیں گے۔

ایڈمیرل راب بایئر نے کہا کہ روس کے خلاف یوکرینی افواج کا کام کافی دشوار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے تین دفاعی لائنیں قائم کی ہیں اور وسیع مائن فیلڈ بچھا دی ہے جس سے یوکرینی افواج کی پیشقدمی میں سخت اور سنجیدہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل، یوکرین کے صدر کے چیف آف اسٹاف آندرے یرمان نے دعویٰ کیا تھا کہ کیف کو اب بھی امید ہے کہ مغربی ممالک سن 2023 کے خاتمے سے پہلے یوکرین کو ایف 16 جنگی طیارے فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ اب تک امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے بڑے پیمانے پر یوکرین کو ہتھاروں کی فراہمی کے باوجود، یوکرین نہ فقط اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے بلکہ اس کی 20 فیصد زمین اس کے ہاتھ سے چلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے منشیات (کوکین) برآمد

دوسری جانب روس پر یوکرین کے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

روس نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو پر حملے کی غرض سے روانہ کئے گئے یوکرین کے تین ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان ڈرون طیاروں کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دو یوکرینی ڈرونز کو صوبہ ماسکو کے نوایا ماسکو میں ٹارگیٹ کیا گیا اور تیسرے ڈرون کو کالو گا علاقے میں تباہ کر دیا گیا۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ،ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تینوں ڈرون طیاروں کے ذریعے ماسکو پر حملہ کیا جانا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ کہا جا رہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیرزیلنسکی کے حکم پر کئے جانے والے یہ حملے، روس کے حملوں کا جواب ہیں لیکن اب تک اس فوجی کارروائی کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نکل نہیں سکا ہے۔

یاد رہے کہ ولودیمیرزیلنسکی کی قیادت میں یوکرین اب تک اپنی بیس فیصد سرزمینوں سے ہاتھ دھو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button