مقبوضہ فلسطین

شام پر اسرائیلی بمباری دہشت گردی اور کھلی غنڈہ گردی ہے، حازم قاسم

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے شام پر اسرائیلی حملے کے خلاف اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے  حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ ہمارے برادر ملک شام پر مسلسل صیہونی حملے، دہشت گردی، غنڈہ گردی اور ہماری قوم کے خلاف جارحیت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کو ہر ممکن وسیلے سے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ حازم قاسم نے کہا کہ ہمیں صیہونی جارحیت کے مقابلے اور اس دہشت گردی کی روک تھام کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں نے اسرائیل کے ڈرون طیارے کو مار گرایا

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ شام کو جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر طرح سے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور قوم کی تمام زندہ قوتوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر قابض کی جارحیت کا مقابلہ کرے اور اس کا خاتمہ کرے اور اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ شام کے مقامی ذرائع نے مغربی شام کے شہر حمص میں اسرائیل کے فضائی حملے کی خبر دی تھی۔

ان حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے شام کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ دی کہ ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوئڈن میں قرآن پاک کی توہین پر آیت اللہ العظمیٰٰ سیستانی کا اقوام متحدہ کو خط

اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد شام کے عسکری ذرائع نے ایک پیغام میں بتایا کہ رات 12:20 پر صیہونی دشمن نے شمال مشرقی بیروت سے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حمص کے اطراف میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔

شام کے عسکری ذرائع نے مزید بتایا کہ ہمارے ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے میزائلوں کا مقابلہ کیا۔ اس صیہونی حملے میں مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button