اہم ترین خبریںعراق

سوئڈن میں قرآن پاک کی توہین پر آیت اللہ العظمیٰٰ سیستانی کا اقوام متحدہ کو خط

شیعیت نیوز: آیت اللہ سیستانی نے سوئڈن میں قرآن پاک کی توہین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے نام خط میں کہا کہ توہین آمیز اقدام کے لئے سوئڈن کی حکومت کی طرف سے اجازت نامہ جاری کرنا نہایت شرمناک اور آزادی اظہار کی روح کے منافی عمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام اپنے خط میں قرآن کی توہین جیسے شرمناک اقدام کو آزادی بیان کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

ذیل میں آیت اللہ سیستانی کے خط کا متن پیش کیا جارہا ہے:

"اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

جناب انٹونیو گوٹریش، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ۔

نہایت احترام و ادب کے ساتھ۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی مقاومتی تنظیموں کی امریکہ کو آخری وارننگ

” ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی ہے کہ سوئڈن میں کسی نے دین اسلام کی توہین کے مقصد سے قرآن پاک کے ایک نسخے پر حملہ کیا اور اس کے کچھ اوراق کو جلا دیا۔

یہ توہین آمیز رویہ حالیہ برسوں میں مختلف ممالک میں ایک سے زیادہ مرتبہ پیش آچکا ہے، لیکن قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس بار یہ سوئڈن کی پولیس کے رسمی اجازت نامے کے ساتھ اور اس کی موجودگی میں آزادی اظہار کے نام پر ہوا!

جب کہ یہ بات یقینی ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کا احترام ایسے شرمناک عمل کو انجام دئے جانے کا جواز نہیں بنتا، جو دنیا کے دو ارب سے زائد مسلمانوں کے مقدسات پر کھلے عام حملے کی نمائندگی کرتا ہو، اور اس طرح انتہا پسندانہ خیالات اور غلط طریقوں کے رواج پانے کا باعث بنتا ہو۔

مرجع اعلی مذکورہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرے اور ان ممالک پر ایسے واقعات کا سبب بننے والے قوانین پر نظر ثانی کے لئے دباؤ ڈالے۔ مرجع اعلی مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان پرامن باہمی تعلقات، حقوق کی دیکھ بھال اور سب کے باہمی احترام پر مبنی فکری نقطہ نظر کی تاکید کرتا ہے۔

دفتر آیت اللہ سید علی سیستانی (دام ظلہ) – نجف الاشرف

10 ذی الحج 1444 ھ

متعلقہ مضامین

Back to top button