سعودی عرب

سعودی عرب نے اسرائیل کو یونیسکو کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی

شیعیت نیوز: نیوز ذرائع نے مغربی سفارت کاروں اور صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے صیہونی حکومت کے نمائندوں کو ستمبر میں ریاض میں منعقد ہونے والے یونیسکو کے اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی۔

روس کی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے صیہونی حکومت کے نمائندوں کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ابھی تک صیہونی حکومت کے نمائندوں کو ریاض میں یونیسکو کے ستمبر کے اجلاس میں شرکت کی اجازت کیلیے کوئی دستاویز پر دستخط نہیں کیا ہے۔

مغربی سفارت کاروں اور صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام نے کہا کہ سعودی عرب نے اس دستاویز پر دستخط نہ کرنے کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا ہے لیکن انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل (حکومت) سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس نے معاہدے سی ایف ای سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا، سرگئی ریابکوف

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر وزراء نے ملاقات کی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اس سال حج پر آنے والے مسلم رہنماؤں اور اعلیٰ عہدیداروں اور مذہبی شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ منیٰ پیلس میں سعودی ولی عہد نے اسلامی ممالک کے مختلف وفود سے ملاقات کی۔

اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ حج کے دوران میں عازمین کو خدمات مہیا کرنا اور ان کے محفوظ اور آرام دہ حج کو یقینی بنانا سعودی عرب کے لیے ’’فخر کا باعث‘‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حج کی ادائیگی کو آسان بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں اپنی تمام صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال مکہ مکرمہ میں سالانہ حج میں 18 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی عازمین نے شرکت کی ہے، حج ان تمام مسلمانوں پر لازم ہے، جو سفرِ حج کی استطاعت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button