دنیا

روس نے معاہدے سی ایف ای سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا، سرگئی ریابکوف

شیعیت نیوز: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کیلئے کی جانے والی کوششوں نے یورپ میں روایتی مسلح افواج کے معاہدے سی ایف ای سے روس کے نکلنے کو ناگزیر بنا دیا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے روایتی مسلح افواج کے معاہدے سی ایف ای کے رکن ملکوں کی کانفرنس میں کہا کہ روس کے ساتھ سرحد رکھنے والے ملک کی حیثیت سے فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت سے فن لینڈ میں دوسرے ملکوں کی مسلح افواج تعینات ہو سکیں گی اور اسی طرح نیٹو میں سویڈن کی رکنیت سے شمالی یورپ میں روایتی مسلح افواج کا پائیدار توازن متاثر ہو گا۔

سرگئی ریابکوف نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کے بارے میں نیٹو کے اقدامات نے یورپ میں روایتی مسلح افواج کے معاہدے میں روس کی موجودگی کو کچے دھاگے سے باندھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس، چوتھی رات بھی احتجاج جاری ، پیرس میں کرفیو 917 افراد گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ روس سات نومبر کو سی ایف ای معاہدے سے نکل جائے گا جس کے بعد قانونی لحاظ سے روس اس معاہدے میں دیئے گئے وعدوں کا پابند نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ اس معاہدے پر 1990 میں دستخط کئے گئے تھے جس میں براعظم یورپ میں روایتی مسلح افواج کی تعیناتی کیلئے کچھ پابندیاں وضع کی گئی تھیں اور شفاف سازی کے مختلف میکنزم بنائے گئے تھے۔

دوسری جانب روس کے میزائل حملے میں یوکرینی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔

روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کراماتورسک میں یوکرینی فوج کے ایک عارضی کمانڈ سینٹر پر میزائل سے حملہ کیا ہے ۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں یوکرین کے 50 سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے جن میں دو جرنیلوں سمیت متعدد فوجی افسران بھی شامل تھے۔

یوکرینی حکام نے روس کے میزائل حملے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہے کہ اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button