دنیا

فرانس، چوتھی رات بھی احتجاج جاری ، پیرس میں کرفیو 917 افراد گرفتار

شیعیت نیوز: پیرس اور دیگر شہروں میں پولیس کے سخت پہرے کے باوجود احتجاج جاری ہے، مظاہرین تجارتی مراکز، بازاروں اور حکومتی اداروں کو لوٹ رہے رہیں۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ فرانس میں راتوں کو ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ مسلسل چوتھی رات بھی احتجاج جاری رہا۔ جمعہ کی رات مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی ہوتی رہی۔

ذرائع کے مطابق جنوبی شہر مارسے میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں بعد میں جھڑپوں کا دائرہ لیون اور اسٹراسبرگ سمیت دیگر شہروں تک پھیل گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی، یورپی یونین اور نیٹو کی شدید مذمت

دارالحکومت پیرس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق

ڑکوں اور عوامی مقامت پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کثیر تعداد میں ہونے کے باوجود پرتشدد مظاہرے ہوئے۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ حالیہ احتجاج کے دوران اب تک سینکڑوں افراد گرفتار ہوچکے ہیں جن میں مارسے سے 63 اور لیون سے 21 افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

رائیٹرز نے فرانسیسی پولیس کے حوالے سے لکھا ہے کہ مارسے میں اسلحہ فروشی کے مرکز کو مظاہرین نے لوٹ لیا اور مرکز میں موجود ہتھیار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ جب کہ فرانسیسی میڈیا کے مطابق شاہراہ دوپن پر واقع اسلحہ خانہ بھی لوٹ لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز صدر میکرون نے کہا تھا کہ فرانس میں صورت حال ناقابل قبول ہے۔ حکومت مظاہرین سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرے گی۔

حکومت نے انتباہ کیا ہے کہ حکومتی مراکز پر حملہ کرنے والے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سوشل میڈیا کو حالیہ واقعات میں ملوث قرار دیتے ہوئے حکومت نے فیس بک اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button