لاہور، جامعتہ المنتظر میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز، طلبہ گھروں کو روانہ
شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا مرکزی دفتر 27 جون سے یکم جولائی تک عید الاضحی کی چھٹیوں کے سلسلے میں بند رہے گا۔ 2 جولائی کو دوبارہ مرکزی دفتر اپنے معمول کے مطابق کام شروع کر دے گا۔ دریں اثناء اعلامیہ کے مطابق حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں گرمیوں کی تعطیلات کے سلسلے میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرزند رسول اکرم ؐ ، خلیفتہ اللہ حضرت امام محمد مہدی آخرالزمانؑ کاگستاخ احسن باکسر ملعون گرفتاری کے بعد لاہور منتقل
13 اگست کو جامعتہ المنتظر میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ واضح رہے کہ وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات 2023ء کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ کامیاب ہونیوالے امیدوار طلبہ و طالبات کو اسناد بھجوا دی گئی ہیں۔







