فرزند رسول اکرم ؐ ، خلیفتہ اللہ حضرت امام محمد مہدی آخرالزمانؑ کاگستاخ احسن باکسر ملعون گرفتاری کے بعد لاہور منتقل
شیعیت نیوز: فرزند رسول اکرم ؐ ، ہادی برحق، خلیفتہ اللہ حضرت امام محمد مہدی آخرالزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور ان کی والدہ گرامی قدر کے بدترین گستاخ اور شاتم ملعون احسن باکسر کو پنجاب پولیس نے لاہور منتقل کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ناصبی شدت پسند جماعت تحریک لبیک پاکستان کے میڈیا ونگ کے ہیڈ اور بارہویں امام حضرت مہدی موعودؑ کی شان مبارک میں بدترین گستاخی کے مرتکب ملعون احسن باکسر جسےقانون نافذ کرنےوالے اداروں نے کراچی سے گرفتار کیا تھا اب پنجاب پولیس کے حوالے کرکے لاہور منتقل کردیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں پاس شرمناک اور ذاتی مفادات کے تحفظ پر مبنی بل سے جھوٹے جمہوری نعروں کی قلعی کھل گئی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
ملعون احسن باکسر کی پولیس حراست میں تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ، واضح رہے کہ ملعون نے خاندان رسالت مآب ؐ کی شان خصوصاً امام مہدی ؑ اور ان کی پاکیزہ والدہ گرامی کے خلاف ایسی گھٹیا اور توہین آمیز زبان استعمال کی تھی جس کا بیان تو کجہ گمان بھی محال ہے۔
احسن باکسر ملعون کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے لیگل ونگ کے وکلاء نے اسد علی کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کروایا تھا بعد ازاں پولیس کی ٹال مٹول کے بعد مختلف شیعہ تنظیمات اور اہل سنت مشائخ عظام نے اتحاد امت فورم سے اس ملعون کی گرفتاری کیلئے بھرپور احتجاج کیا اور فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔







