صدر مملکت قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو فوری برطرف کریں، الیاس صدیقی
شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی و رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلے میں زیادہ فیس لینے والی قراقرم یونیورسٹی کا دیوالیہ ہونا وائس چانسلر کی مجرمانہ غفلت یا کرپشن کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثناءخوانِ اہل بیتؑ شہید امجد صابری قوال کو ہم سے بچھڑے 7برس بیت گئے
ایک بیان میں رہنما مجلس وحدت مسلمین کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر کو برطرف کر کے کارروائی کریں۔







