ثناءخوانِ اہل بیتؑ شہید امجد صابری قوال کو ہم سے بچھڑے 7برس بیت گئے

22 جون, 2023 18:08

شیعیت نیوز: پاکستان کے مشہور قوال اور ثناء خوانِ اہل بیتؑ شہید امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے۔ امجد صابری کو سن 2016ء میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا تاہم سالوں بعد بھی شہید امجد صابری کی یاد اور آواز مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

برصغیر کے معروف قوال گھرانے سے تعلق رکھنے والے امجد صابری استاد غلام فرید صابری کے گھر 23 دسمبر 1976ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ صابری برادران کے نام سے مشہور اپنے والد اور چچا سے قوالی کی تربیت حاصل کی اور چھوٹی سی عمر سے ہی اس فن سے وابستہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: حج کےامور کی انجام دہی میں خوشنودی خدا کو مد نظر رکھا جائے،مولانا محمد علی نقوی

امجد صابری نے پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خوب شہرت کمائی۔ شہید امجد صابری کو ماہِ رمضان 22 جون 2016ء بمطابق 16 رمضان المبارک کو کراچی میں اس وقت ٹارگٹ کیا گیا جب وہ گھر سے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ یاد رہے امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جنہوں نے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

11:59 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top