رائیونڈ میں قاری کی جنسی درندگی کا شکار 8 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

21 جون, 2023 12:14

شیعیت نیوز: رائیونڈ میں قاری کی جنسی درندگی کا شکار بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، چند روز قبل قاری نے 8 سالہ ثمر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔تفصیلات کے مطابق قاری نے جنسی زیادتی کے بعد جرم چھپانے کے لیے بچے کو بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا، 10 روز اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرزند رسول خداؐ امام مہدی آخر الزمان ؑ کے گستاخ ملعون احسن باکسر کی گرفتاری کیلئے جمعہ 23جون تک کی ڈیڈ لائن کا اعلان

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائے ونڈ کے مدرسے دارالقرآن گلبرگ کے قاری محمد رضوان کی جنسی درندگی کا شکار معصوم بچہ 10 روز ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ گزشتہ ہفتے قاری رضوان نے 8 سالہ ثمر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے چیخنے چلانے پر اسے زودوکوب کیا جس سے اس کا ایک بازو ٹوٹ گیا پکڑے جانے کے خوف سےگلا دبا کر مارنے کی کوشش کی اور پھر مدرسے کی بالائی منزل کی سیڑھیوں سے نیچے پھینک دیا۔ نہ جانے یہ قتل گاہیں اور کتنے معصوموں کا خون پئیں گی۔

8:02 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top