سیکریٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ سید علی نقوی کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

17 جون, 2023 18:35

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سید علی نقوی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی نقوی نے کہا کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بطور کارکن تنظیم میں کام کرتے رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی حنیف قریشی بھی اسٹار کرکٹر شعیب اختر کے عشق ومودت اہل بیتؑ کی تعریف کیئے بغیر نا رہ سکے

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ صوبائی صدر کو بھجوا دیا ہے، آئندہ بھی پہلے کی طرح دین، ملک و ملت کی خدمت جاری رکھیں گے۔ علی نقوی نے کہا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کے حقوق کی محافظت کی خاطر ہمیشہ قومی پلیٹ فارم کے ساتھ کھڑے تھے اور ہمیشہ قومی پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک رہینگے۔

11:39 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top