مفتی حنیف قریشی بھی اسٹار کرکٹر شعیب اختر کے عشق ومودت اہل بیتؑ کی تعریف کیئے بغیر نا رہ سکے

17 جون, 2023 18:37

شیعیت نیوز: نامور اہل سنت عالم دین مفتی حنیف قریشی نے پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر اور فاسٹ بولرشعیب اخترکے حب اہل بیتؑ اور عشق خانوادہ رسول ؐ پر مبنی معروف یوٹیوبر نادر علی کو دیئے گئے انٹرویو کو خوب سراہا ہے ۔

اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر شعیب اختر کے عشق اہل بیتؑ کی تعریف و توصیف کرتے ہوئے مفتی حنیف قریشی نے لکھاہے کہ یہ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کھلاڑی شعیب اختر ہیں ان کی یہ وڈیو کئی بار سنی اب مجبور ہو کر پوسٹ کر رہا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: نامور کرکٹ اسٹار، سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا اہل بیت اطہارؑ سے عشق و محبت کا انوکھا انداز

داڑھی منڈا ہے،کھلاڑی ہے مگر جس طرح کا یہ عقیدہ بتا رہا ہے اس پر فرط جذبات سے آنسو چھلک پڑے ،کئی بڑے بڑے مولوی اور کئی نام نہاد پیر ایسے ہیں جن کے عقیدے میں جھول ہوتی ہے مگر اس بظاہر مُن َمَن آدمی کاعقیدہ کتنا پیارا ہے ،اصل میں یہ سب ماں کے نیک ہونے کی علامات ہیں ۔

شعیب اختر کے نادر علی کو دیئے گئے انٹرویو کو پوسٹ کرتے ہوئے مفتی حنیف قریشی نے لکھاکہ ذرا آپ بھی مزہ لیں ۔۔مجھے مولا علی سے بڑا لاڈ ہے ۔

شعیب اخترمیاں جیتے رہو

5:53 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top