دنیا

نیتن یاہو کی کمزوری اور بزدلی سے اسرائیل سقوط کی جانب گامزن ہے، صہیونی اخبار ہارٹز

شیعیت نیوز: صہیونی اخبار ہارٹز نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کمزور اور بزدل قرار دیا جس کی بات اپنے گھر میں بھی کوئی نہیں سنتا ہے۔

رائ الیوم نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی اخبار ہارٹز نے مقبوضہ فلسطین کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کارکردگی انتہائی ضعیف ہے۔ وزیراعظم کا لیکوڈ پارٹی اور کابینہ پر کنٹرول نہیں ہے جس کی وجہ سے صیہونی حکومت سقوط کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی فوج داری عدالت اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرے، حماس

صہیونی اخبار ہارٹز نے نیتن یاہو کے بارے میں مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم مختلف جرائم میں مرتکب ہونے کے بعد عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ کمزور اور ضعیف وزیر اعظم اپنے گھر میں بھی اپنی بات منوانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اپوزیشن لیڈر لاییر لاپیڈ نے بیت المقدس کی عدالت میں نیتن یاہو کے خلاف گواہی تھی۔ نیتن یاہو کے خلاف مالی بدعنوانی اور فراڈ کا کیس چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معاشی ماہرین اور حکومتی شخصیات اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں، لیکن ارباب اختیار ٹس سے مس نہیں ہو رہے،علامہ راجہ ناصرعباس

ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے حوالے سے وزیر قانون اور وزیر خزانہ سے ملاقات کی تھی تاہم انہوں عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔

عدالتی اصلاحات کا منصوبہ ملتوی نہ ہونے کی صورت عوامی مظاہروں میں مزید شدت آسکتی ہے۔ نیتن یاہو نے متنازعہ منصوبے کے ملتوی کئے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا منصوبہ اب بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button