ایران کے نئے سپریم لیڈر کا باضابطہ انتخاب مکمل

08 مارچ, 2026 11:50

شیعیت نیوز : خراسان رضوی صوبے میں رہبر انقلاب کے نمائندے آیت اللہ احمد علم الہدیٰ نے تصدیق کی ہے کہ مجلس خبرگان نے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔ اب اس فیصلے کے باضابطہ اعلان کا اختیار مجلس خبرگان کے سیکریٹریٹ کے پاس ہے۔

آیت اللہ علم الہدیٰ نے کہا: "إذا غاب سيّد قام سيّد” (جب ایک سید غائب ہوا تو ایک سید قائم ہوا)

انہوں نے مزید کہا کہ قیادت کے انتخابات منعقد ہو چکے ہیں اور ایران کے نئے سربراہ کا تقرر کر دیا گیا ہے۔ اب صرف اس فیصلے کا باضابطہ اعلان باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی اسلامی مزاحمت کی کارروائیاں جاری: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 آپریشن، دشمن کی فوجی تنصیبات پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش

یہ اعلان شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے حساس سیاسی مرحلے میں سامنے آیا ہے، جہاں مجلس خبرگان نے اپنی تاریخی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے نئے رہبر کا انتخاب کیا۔

ایرانی عوام اور عالمی مبصرین اب باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر اگلے چند گھنٹوں یا ایک دو دن میں متوقع ہے۔

6:06 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top