معاشی ماہرین اور حکومتی شخصیات اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں، لیکن ارباب اختیار ٹس سے مس نہیں ہو رہے،علامہ راجہ ناصرعباس

15 جون, 2023 19:57

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی کشتی سخت طوفان کی زد میں ہے، اس بھنور سے نکالنے کا واحد راستہ بروقت اور شفاف الیکشنز ہیں، ملک وقوم کی بہتری آئین وقانون کی بالادستی اور عملداری میں ہے، آئین کے تقدس کی پامالی بند کرنا ہو گی، عدل کا تقاضا ہے کہ کمزور اور طاقتور کے لیے قانون کا اطلاق مساوی ہو،حکومت اپنی غلط معاشی پالیسیوں سے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل چکی، مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا، افراط زر کی یہی صورتحال رہی تو ملکی معیشت سالہاسال بہتر نہیں ہو سکے گی، معاشی استحکام کی باتیں کرنے والے حکمران صرف مزدور کی بتیس ہزار ماہانہ اجرت والی پالیسی پر عمل کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: خانپور ٹاؤن کمیٹی ، ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کثرت رائے سے کامیاب

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا قیمتی ترین سرمایہ پڑھے لکھے اور پروفیشنلز جوان ہوتے ہیں، جو لاکھوں کی تعداد میں ملک چھوڑ رہے ہیں، معاشی صورتحال میں بہتری کے امکانات معدوم ہو چکے، اندرونی و بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے سے کترا رہے ہیں، مینوفیکچرنگ اشیاء اور پیٹرولیم مصنوعات کی مختلف کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں، دیگر معاشی ماہرین سمیت حکومت کے اپنے لوگ بھی اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں، لیکن ارباب اختیار ٹس سے مس نہیں ہو رہے، انکو سوائے اپنے اقتدار کو طول دینے کے سوا اور کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

10:17 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top