عالمی فوج داری عدالت اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرے، حماس

16 جون, 2023 15:34

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی فوج داری عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا شکار فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرے۔

حماس کے قانونی شعبے کی طرف سے جاری ایک بیان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غاصب ریاست کی دہشت گردی کے متاثرین کو انصاف فراہم کرے، بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے 2023-2025 کے لیے شروع کیے گئے نئے اسٹریٹجک منصوبوں کے لیے فلسطین کے معاملے میں پیش رفت کی عکاسی کرے اور فلسطین میں ہونے والے اسرائیل کے جبر اور ریاستی جرائم کی تحقیقات کے نتائج جاری کرے۔

جمعرات کو ایک بیان میں حماس نے ان عالمی فوج داری عدالت کے تحقیقاتی منصوبوں پر زور دیا تاکہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی غاصبانہ دہشت گردی کے متاثرین کے لیے موثر قانونی علاج کے لیے موثر ذرائع فراہم کیے جائیں، خاص طور پر یہودی بستیوں اور شہریوں کی منظم ہلاکتوں کے حوالے سے عالمی فوج داری عدالت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ عالمی فوج داری عدالت کے پروگرامات فلسطینی عوام کے لیے بین الاقوامی انصاف کے حصول کے تقاضوں کے لیے زیادہ ذمہ دار ہوں۔

فلسطینی عوام ایک صدی سے صہیونی قابض ریاست اور اس کے صہیونی ریاست کے وجود کے نتائج اور اس کے نہ رکنے والے جرائم کا شکار ہیں۔

فلسطینیوں ںنے انسانی حقوق کے گروہوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے ہر قسم کے وحشیانہ جرائم بند کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع

دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان نے نابلس میں غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی قیدی کے گھر کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس قسم کے جرائم سے دشمنوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کا عزم مزید مضبوط و مستحکم ہو گا۔

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے جمعرات کو نابلس میں فلسطینی قیدی اسامہ الطویل کے گھر پر جنگی ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔ اسامہ الطویل فلسطین کی تحریک مزاحمت کے گروہ عرین الاسود کا رکن ہے جس نے صیہونی فوج کے سارجنٹ ایدو باروچ کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس فلسطینی کا مکان تباہ کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کی تحریک حماس اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ جرم کی شدید مذمت کی۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنے کی صیہونی پالیسی، ذلت و رسوائی کی پالیسی ہے اور صیہونی حکومت کے اس قسم کے جرائم سے دشمنوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کا عزم مزید مضبوط و مستحکم ہو گا۔

 

4:00 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔