مقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع

شیعیت نیوز: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت اور فوجیوں کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر عائد مختلف قسم کی بندشوں اور رکاوٹوں کے باوجود آج مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا۔

اس روح پرور اجتماع میں ہزاروں فلسطینیوں نے آج نماز جمعہ مسجد الاقصی میں ادا کی ۔ بیت المقدس، مقبوضہ علاقوں اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے ہزاروں فلسطینی صیہونی فوج کے شدید حفاظتی اقدامات کے سائے میں مسجد الاقصی پہنچے اور نماز جمعہ ادا کی۔ فلسطینیوں نے نماز ادا کرنے کے بعد اس مقدس مقام پر اعتکاف کیا اور خدا سے راز و نیاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کا نفحہ جیل پر دھاوا، قیدیوں پر تشدد

مسجد الاقصی میں ہزاروں فلسطینیوں کا اجتماع ایک ایسے وقت میں انجام پایا ہے کہ جب اس سے پہلے صیہونی فوجیوں اور صیہونی آباد کاروں نے مسجد الاقصی پر دوبارہ دھاوا بولا۔ بہت سے صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر ایک اشتعال انگیز اقدام میں جمعرات کے روز صیہونی فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔

ناجائز صیہونی کالونیوں کے آباد کار وقتا فوقتا صیہونی حکومت کے شدت پسند حکام کی سرکردگی میں اور ان کے اشتعال دلانے پر مسجد الاقصی پر حملہ کرتے رہتے ہیں اور وہ اس مقدس مقام کی صورت حال کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غاصب صیہونی کسی بھی طریقے سے اپنے مذموم منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے مسجد الاقصی کو زمان و مکان کے لحاظ سے تقسیم کرنے کی کوشش میں ہیں۔

مسجدالاقصی کو بیت المقدس کے اسلامی اور فلسطینی تشخص کی اصلی علامت اور نشانی کے طور پر جانا جاتا ہے اور اسرائیلی حکومت اس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن فلسطینی عوام کی استقامت اور ہوشیاری نے صیہونی حکومت کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button