شیعہ علماء کونسل اور زہراء اکیڈمی پاکستان کی جانب سے العطش یاحسینؑ ، منصوبہ فراہمی آب پارا چنارکا افتتاح

14 جون, 2023 19:56

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی اور زہراء اکیڈمی پاکستان کے زیراہتمام اور ایس یو سی پاکستان ضلع کرم پارا چنار کے زیرانتظام پارا چنار کے نواحی علاقے امامبارگاہ کراخیلہ میں العطش یاحسین علیہ السلام، منصوبہ فراہمی آب کے تحت ڈیپ ٹیوب ویل کی تنصیب کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے پانی کی ٹنکی بھی تعمیر کی گئی، جس سے سینکڑوں خاندان پانی جیسی نعمت سے استفادہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرحوم علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی کی خدمات اور قربانی کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائیگا،علامہ راجہ ناصرعباس

منصوبے کی افتتاحی تقریب میں علامہ سید معین حسینی، علامہ سید صادق حسین الحسینی، علامہ سید آمین شاہ، علامہ سید اخلاق حسین شریعتی، علامہ سید الطاف حسین رضوی، علامہ مبشر حسین توحیدی اور علامہ باقر علی حیدری اور دیگر علمائے کرام، عمائدین قوم نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مخیرین و معاونین کے حق میں دعائیں کی گئیں۔

3:04 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔