اہم ترین خبریںپاکستان

مرحوم علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی کی خدمات اور قربانی کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائیگا،علامہ راجہ ناصرعباس

مشکل وقت میں ملت کی خاطر قیام کیا اور اس پرخطر راستے پر چلتے ہوئے دہشتگردوں کا نشانہ بھی بنے لیکن حوصلے اور دلیری کے ساتھ استقامت کی دیوار بن کر ڈٹے رہے۔

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے اپنے دیرینہ تنظیمی ساتھی ، بانی رہنما ایم ڈبلیوایم آزاد جموں کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کے سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ سید تصور حسین جوادی کی رحلت پر دل نہایت رنجیدہ ہے ۔ ہمارے بہترین ساتھیوں میں سے تھے پروردگار مجاہد و مبارز عالم بزرگوار کو اپنے بندگان خاص کے ساتھ محشور فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: چند موسمی لیڈر آتے ہیں اور مزے لوٹ کر چلے جاتے ہیں،حقیقی رہنماء میں قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت ہوتی ہے، علامہ آصف حسینی

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات اور قربانی کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائیگا، مشکل وقت میں ملت کی خاطر قیام کیا اور اس پرخطر راستے پر چلتے ہوئے دہشتگردوں کا نشانہ بھی بنے لیکن حوصلے اور دلیری کے ساتھ استقامت کی دیوار بن کر ڈٹے رہے۔ خداوند متعال سید بزرگوار کی زحمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضامین

Back to top button