وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر مزمل حسن ایڈوکیٹ ،والد اور والدہ سمیت گاڑی کھائی میں کرنے سے جاںبحق، ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہار تعزیت
شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر مزمل حسن ایڈوکیٹ، گلگت سے اسکردو آتے ہوئے راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے، ان کی گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری ، سانحے میں ان کی والد حسن علی اور والدہ بھی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کی بہن شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی گئیں۔
اس افسوس ناک اور کرب ناک سانحے پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر علامہ آغا سید علی رضوی سمیت ممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری، وزیر زراعت کاظم میثم، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ الیاس صدیقی ، پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ شیخ اکبر رجائی ، پارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں کنیز فاطمہ اور دیگر نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت متعصب پولیس افسران کو لگام دینے میں ناکام، شیعہ طلباء کےخلاف انتقامی کارروائیاں
ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غم زدہ خاندان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، خدا وند متعال تمام مرحومین کو جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو اس کرب ناک سانحے کو برداشت کرنے کیلئے صبر عظیم عنایت فرمائے ۔







