اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ حکومت متعصب پولیس افسران کو لگام دینے میں ناکام، شیعہ طلباء کےخلاف انتقامی کارروائیاں

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی بشیر بروہی نے اپنے بھتیجےعدیل ولد ہدایت اللہ کو تو گھر میں باحفاظت رکھا ہوا ہے

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کی نام نہاد جمہوری سندھ حکومت اپنے ماتحت متعصب پولیس افسران کو لگام دینے ناکام ہوگئی۔ شیعہ طلباء کے خلاف تعلیمی اداروں میں انتقامی کاروائیاں جاری ۔ سی ٹی ڈی سےتعلق رکھنے والے ایس ایس پی بشیر بروہی کی جانب سے طاقت اور اختیار کا ناجائز استعمال ، جامعہ کراچی میں اپنے بھتیجے سے معمولی تکرار پرگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دو شیعہ طلباء کوسادہ لباس بھری نفری اور درجنوں گاڑیوں کے ہمراہ اغواء کرواکر تھانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے چہیتے ایس ایس پی سی ٹی ڈی بشیر بروہی نے کراچی یونیورسٹی میں اپنے بھتیجے سے معمولی تکرار پر گلگت بلتستان کے سٹوڈنٹس کے ساتھ انتقامی کاروائی کی اور گلگت سے تعلق رکھنے والے دو شیعہ سٹوڈنٹس احتشام حیدر اور مرید عباس کے خلاف میڈیا پر جھوٹی ایف آئی آر دکھا کر انہیں تھانے میں بند کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی خوشنودی کی خاطر متعصب پی ڈی ایم حکومت نے عالمی انقلابی ترانہ ’’سلام فرماندے‘‘ پرپابندی عائد کردی

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی بشیر بروہی نے اپنے بھتیجےعدیل ولد ہدایت اللہ کو تو گھر میں باحفاظت رکھا ہوا ہے جبکہ دوسرے لڑکوں کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے، سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس متعصب ایس ایس پی بشیر بروہی کے حدود سے تجاویز اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف فوری تحقیقات کا آغاز کیا جائے اور اس کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کیا جائے ۔

واضح رہے کہ اس ظالمانہ اقدام کے خلاف جامعہ کراچی میں مختلف طلباء تنظیموں نے بھرپوراحتجاج کیا ہے اور حکومت سے بےگناہ جوانوں کی فوری رہائی اور طاقت کے نشے میں مست ایس ایس پی بشیر بروہی کے خلاف فوری موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، جامعہ کراچی میں شیعہ طلباء خصوصاً گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے جوانوں کے خلاف آئے روز کوئی  ناکوئی اقدام معمول بن چکا ہے ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں کو ان سے کوئی خدا واسطے کا بیر ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button