اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

عرب ممالک کو خطرہ ایران سے نہیں بلکہ صہیونی حکومت سے ہے، فلسطینی وزیر

شیعیت نیوز: فلسطینی وزیر احمد مجدلانی نے کہا کہ امریکہ فلسطینی مسئلے کے حل کے لئے ثالثی کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ امریکہ کوشش کرتا ہے کہ اسرائیل کے بجائے ایران کو عرب ممالک کے لئے خطرے کے طور پر پیش کرے۔

اسپوٹنک نے خبر دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے اجتماعی ترقی احمد مجدلانی نے تاکید کی ہے کہ امریکہ کی جانب سے سعودی عرب پر اسرائیل سے تعلقات قائم پر زور اس بات کی دلیل ہے کہ واشنگٹن فلسطینی تنازعے میں تعمیری کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیوٹی کے دوران غزہ کی پٹی میں ایک پولیس افسر خالد محمد مصلح شہید

انہوں نے مزید کہا کہ جوبائیڈن کی قیادت میں امریکی حکومت ٹرمپ کی سابقہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور صہیونی حکومت اور عرب دنیا کا حصہ قرار دینے کی سازش میں مصروف ہے۔

احمد مجدلانی نے کہا کہ امریکہ خطے میں جنگ کا رخ بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے اسرائیل کے بجائے ایران کو عرب ممالک کے خطرے کے طور پر پیش کررہا ہے تاکہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑ کر اسرائیل کو اس میں شامل کیا جائے۔

فلسطینی وزیر نے کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد یہ سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اور امریکی پالیسی کو شدید دھچکہ لگا ہے۔ امریکہ اسرائیل کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی جنگی مشقیں مقاومت کے مقابلے میں اُس کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں، حماس

احمد مجدلانی نے مزید کہا کہ گذشتہ سال متحدہ عرب امارات، سوڈان، بحرین اور مراکش جیسے ممالک صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ان ممالک نے اس حوالے سے عرب ممالک کے درمیان تمام قراردادوں اور مقبوضہ فلسطین کو غاصبوں سے آزاد کرنے کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button