مشرق وسطی

عرب لیگ میں شام کے سفیر حسام الدین آلاء اپنے ہیڈکوارٹر کی جانب روانہ

شیعیت نیوز: عرب لیگ میں شام کے مستقل نمائندے اور قاہرہ میں دمشق کے سفارتی مشن کے سربراہ حسام الدین آلاء نے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں شام کے صدر نے سفارتی مشن کے سربراہ کی قاہرہ روانگی سے قبل اپنی توقعات اور سفارشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شامی اخبار نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ حسام الدین آلاء کو عرب لیگ میں شام کے مستقل مندوب اور قاہرہ میں دمشق کے سفارتی مشن کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور روس کے درمیان یوکرائن جنگ میں تعاون کا کوئی ثبوت نہیں ملا، وائٹ ہاؤس کا اعتراف

شام کی عرب لیگ میں واپسی کے بعد اس تنظیم کے اجلاسوں میں شامی وفود کی شرکت کے بعد حسام الدین آلاء کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔

یاد رہے کہ 11 سال بعد دمشق کے نمائندے دوبارہ عرب لیگ میں اپنی نشست پر براجمان ہوں گے۔ حسام الدین آلاء سے قبل یوسف احمد عرب لیگ میں شام کے نمائندے تھے۔

سفارتی مشن کے سربراہ آٹھ سال تک اقوام متحدہ اور جنیوا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں میں شام کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس دوران وہ اٹلی اور اسپین میں شام کے سفیر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ 1996ء سے 2001ء تک نیویارک میں واقع اقوام متحدہ میں شام کے نمائندہ دفتر میں اپنی ذمے داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

قابل غور بات ہے کہ 19 مئی کو شام کے صدر نے جدہ میں عرب لیگ کی 32ویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

اس دوران انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سمیت متعدد اعلیٰ عرب حکام سے ملاقاتیں اور گفتگو کی۔ دمشق کی عرب لیگ میں رکنیت کی بحالی کے بعد شامی حکام کی عرب اجلاس میں یہ پہلی شرکت تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button