دنیا

سرحد پر مصری سپاہی کاحملہ اب بھی صہیونی محافل کا موضوع

شیعیت نیوز: مصر کی سرحد پر مصری سپاہی کے صہیونی فوجیوں پر ہونے والے حملے کے کئی دن گزرنے کے باوجود آج بھی صہیونی محافل میں بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ اور دفاعی حکام اس واقعے کے بارے میں اب بھی گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو خبردار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کا بغداد میں داعش کے اہم سرغنہ اور نام نہاد گورنر کا شکار

مصری فوجی نے حملہ کرکے تین صہیونی سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔

صہیونی ریزرو فورس کے ایک اعلی عہدیدار نے صہیونی اخبار کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی سرحد پر ہماری دفاعی تیاریاں بے معنی ہوکر رہ گئی ہیں۔ یہ واقعہ بہت اہم ہے جس کی سنجیدہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی افواج کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں از سر نو جائزہ لے کر جدید طریقے کے مطابق ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل بیک وقت کئی جنگ کے کئی محاذ کھولنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، یعقوب شبتای

جنرل ارون ابمن نے کہا کہ اس بات کا امکان بہت کم تھا کہ ایک مصری سپاہی ہمارے کئی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دے۔ ہماری فورسز کو علم ہونا چاہئے تھا کہ کسی بھی وقت ایسا حملہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے مصری سپاہی کے اس حملے کے بعد اسرائیل اور مصر کے درمیان امن معاہدے کو بے معنی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا حملہ توقع کے برعکس ہے اور صہیونی افواج کو ہمیشہ اس طرح کے حملوں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button