حشد الشعبی کا بغداد میں داعش کے اہم سرغنہ اور نام نہاد گورنر کا شکار

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے بغداد کے’’الطارمیہ ‘‘علاقے میں ایک آپریشن کرکے، دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ کو، جو بغداد میں داعش کا نام نہاد گورنر تھا، چار دہشت گردوں کے ساتھ ہلاک کردیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں حشد الشعبی آپریشنز کی کمان نے اعلان کیا ہے کہ الحشد الشعبی کے جوانوں نے بغداد کے نام نہاد گورنر سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوریہ اور روسی فوج کے مشترکہ آپریشن میں 20 دہشت گرد ہلاک
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کی تفصیلات اورہلاک ہونے والوں کی کل تعداد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس سال کی پہلی سہ ماہی میں دیالہ، صلاح الدین اور کرکوک صوبوں میں 50 سے زائد دہشت گرد، جن میں سے 9 داعش کے کمانڈر تھے، مارے گئے اور ان میں سے 22 دہشت گرد صوبہ دیالہ میں مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بغداد میںحکمت پارٹی کے سربراہ علامہ سید عمارالحکیم سے ملاقات
حشد الشعبی کے بریگیڈ دیالہ، صلاح الدین اور کرکوک صوبوں میں تعینات ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
2017 میں، تین سال کی لڑائی کے بعد، عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کیا گیا لیکن اس دہشت گرد گروہ کے بکھرے ہوئے بعض عناصر اب بھی دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد کے کچھ علاقوں میں سرگرم ہیں۔