دنیا

اسرائیل بیک وقت کئی جنگ کے کئی محاذ کھولنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، یعقوب شبتای

شیعیت نیوز: صہیونی پولیس کے سربراہ یعقوب شبتای نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس افرادی قوت کے لحاظ سے شدید بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے وسیع جنگ کا سامنا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ صہیونی پولیس کے سربراہ یعقوب شبتای نے اسرائیلی پولیس کو درپیش انسانی وسائل کی قلت اور ادارے کے اندرونی بحران پر انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس وسیع جنگ کا سامنا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے مخصوصا ایسے وقت میں جب 1948 کے بعد کا سب سے بڑا انتفاضہ شروع ہونے کے امکانات ہیں۔

منگل کو اسرائیلی پارلیمنٹ کینسٹ کی نگران کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی پولیس کی حالت بہت نازک ہے اسی لئے متوقع جنگ کی صورت میں ہم نہیں جانتے کہ حالات کو کیسے کنٹرول کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ترک صدر رجب طیب اردوغان کا حلف اٹھاتے ہی بڑا اعلان

انہوں نے صہیونی پولیس کو درپیش انسانی وسائل کی کمی اور مالی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے تو موجودہ حالت میں بہتری ممکن نہیں ہے۔

دراین اثناء صہیونی چینل کان نے کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس سیف القدس معرکے کے ساتھ ایک وسیع انتفاضہ شروع ہونے کے حوالے سے پریشان ہے۔ پولیس نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئے انفاضہ کے شعلے گذشتہ انتفاضوں سے زیادہ صہیونی حکومت کو اپنی لپیٹ میں لیں گے۔

دوسری جانب جمہوریہ آذربائیجان کی حکومت جہاں اسرائیل کے ساتھ نزدیکی تعلقات کی کوششیں کر رہی ہیں وہیں اس ملک کے عوام میں غاصب صیہونی حکومت سے نفرت اور مظلوم فلسطینیوں سے ان کی محبت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

جمہوریہ آذربائیجان کے دار الحکومت باکو میں اسرائیلی پرچم کو نیچے اتار کر پھاڑ دیا گیا۔

جمہوریہ آذربائیجان کی حکومت اس ملک کے شیعہ معاشرے کی مخالفت کے باوجود غاصب صیہونی حکومت سے تعلقات میں توسیع کی خواہشمند ہے لیکن عوام حکومت کی پالیسیوں سے کسی بھی طرح سے متفق نہیں ہے اور اسی لئے کچھ نوجوانوں نے اسرائیلی پرچم کو اتار کر جلا دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button