مشرق وسطی

شامی اپوزیشن پارٹیوں کی حکومت سے مذاکرات کی خواہش

شیعیت نیوز: شامی اپوزیشن پارٹیوں نے شام کی حکومت سے براہ راست مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے۔

شام اور کئی عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کے بعد شامی اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی اور شامی پیشرفت نے دمشق کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات فراہم کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فوج کی ضرورت کا ہر قسم کا اسلحہ بنا سکتے ہیں، جنرل رضا آشتیانی

شامی حزب اختلاف کی مذاکراتی ٹیم نے جنیوا میں ایک اجلاس کے بعد شامی حکومت سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس وفد کے ارکان جنیوا میں اتوار اور پیر کو تین سال تک کوئی اجلاس نہ کر پانے اور دمشق اور متعدد عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد جمع ہوئے۔

المیادین چینل نے رپورٹ دی کہ اس وفد کے ارکان نے شامی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ اس چینل نے لکھا کہ شامی اپوزیشن نے جنیوا میں اپنی میٹنگ کے بعد شامی حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی طرف واپس آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بغداد میںحکمت پارٹی کے سربراہ علامہ سید عمارالحکیم سے ملاقات

المیادین نے مزید لکھا کہ موجودہ بین الاقوامی، علاقائی اور شامی پیشرفت، دمشق کے ساتھ مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے موزوں حالات فراہم کرتے ہیں۔

یہ درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب کئی عرب ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین وغیرہ کئی برسوں سے تعلقات منقطع رہنے کے بعد شامی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لائے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button