ایران

فوج کی ضرورت کا ہر قسم کا اسلحہ بنا سکتے ہیں، جنرل رضا آشتیانی

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر دفاع جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ وزارت دفاع مسلح افواج کی ضرورت کا ہر قسم کا اسلحہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے فارس نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل محمد رضا آشتیانی نے سرحدی فورس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے اورجدید ہتھیاروں کی تیاری کے بارے میں کہا کہ وزارت دفاع ہر وہ اسلحہ تیار کرنے پر قادر ہے کہ مسلح افواج جس کی ضرورت محسوس کرتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : آذربائیجانی عوام کو ایران کے بجائے صہیونی حکومت سے ہوشیار رہنا چاہئے، ناصر کنعانی

انھوں نے کہا کہ مسلح افواج سرحدی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

محمد رضا آشتیانی کا کہنا تھا کہ ہماری طویل سرحدیں ہیں اور ممکن ہے بعض اوقات ہمسایہ ممالک کے کچھ علاقوں میں ضروری امن و استحکام موجود نہ ہو اور وہ اپنے ملک میں سرگرم عناصر کا مقابلہ نہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینی نے انقلابی تحریک سے ثابت کیا کہ اسلام آج بھی جدید دور میں بھی قابل عمل دین ہے،علامہ امین شہیدی

ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے مزید کہا کہ ایرانی کی سرحدی فورسز پوری قوت کے ساتھ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ملکی ماہرین کی دن رات کی انتھک محنت اور کوشش سے مختلف اقسام کے جدید جنگی ہتھیار اور سازوسامان تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ترقی کا یہ سفر بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button