چین نے ایران کے ساتھ خلیج فارس کے بعض ممالک کی بحری فوج کی تشکیل کی حمایت کی

06 جون, 2023 13:49

شیعیت نیوز: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ بیجنگ خطے کو محفوظ بنانے کے لیے ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خطے کے بعض ممالک کے درمیان مشترکہ بحری فوج کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبین نے پیر کے روز اپنی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل: کریات جات شہر میں سڑک پر خطرناک تصادم، تین صہیونی ہلاک چار زخمی

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں خلیج فارس کے خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنا خطے کے ممالک اور عوام کی فلاح و بہبود کو متاثر کرتا ہے اور یہ عالمی امن کو برقرار رکھنے، عالمی معیشت کی ترقی کو مضبوط بنانے اور پائیدار توانائی کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین تنازعات کے حل اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اچھی ہمسائیگی کی پالیسی کو بہتر بنانے کیلیے خطے کے ممالک کی حمایت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بیجنگ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے ایک اچھا دوست ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی نے صوبے الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کا نیٹ ورک کو تباہ کردیا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گا۔

حال ہی میں ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے شمالی بحر ہند میں ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین ،عراق، پاکستان، بھارت کے خطے کے بعض ممالک کی موجودگی کے ساتھ ایک بحری اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

11:03 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top