اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی نے صوبے الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کا نیٹ ورک کو تباہ کردیا

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی آپریشنز کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عراق کے صوبے الانبار میں داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے آپریشنز کمانڈر قاسم مصلح نے کہا ہے کہ اس نے عراق کے مغربی صوبے الانبار میں داعش کے دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے صحرائے الکعره میں ان دہشت گردوں کو گھیرنے اور مارٹر اور راکٹ فائر کر کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں شام کے ساتھ ہم آہنگی اہمیت کی حامل ہے، صدر جمال رشید

عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے آپریشنز کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردوں کے اس گروہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

عراق کی انسداد دہشت گردی سروس کے سربراہ عبدالوہاب السعدی نے مارچ کے مہینے میں اعلان کیا تھا کہ ملک کے مغرب میں صوبہ الانبار میں ملکی فوج کے آپریشن میں داعش کے 22 ارکان بشمول کئی سرکردہ عناصر مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی مزاحمتی بلاک جس کی بنیاد شہید سلیمانی نے رکھی ترقی کی جانب گامزن ہے، حزب اللہ

عراقی فوج نے مارچ کے اوائل میں عراق کے صوبے الانبار میں ایک اور فوجی آپریشن میں اس دہشت گرد گروہ کے تین عناصر سمیت داعش کے 17 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔

2017 میں، تین سال کی لڑائی کے بعد، عراق نے داعش دہشت گرد گروہ پر فتح کا اعلان کیا تھا، لیکن اس دہشت گرد گروہ کے بکھرے ہوئے عناصر اب بھی دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد صوبوں کے بعض علاقوں میں سرگرم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button