دنیا

اسرائیل: کریات جات شہر میں سڑک پر خطرناک تصادم، تین صہیونی ہلاک چار زخمی

شیعیت نیوز: کریات جات شہر کے نزدیک پیش آنے والے واقعے میں کم از کم تین صہیونیوں کی ہلاکت کے علاوہ چار کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسرائیل ٹائمز نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی پولیس اور امدادی اداروں کے مطابق کریات جات نامی شہر کے نزدیک سڑک پر ٹریفک حادثہ رونما ہوا جس کی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور کم از کم تین صہیونی ہلاک ہوگئے جبکہ چار دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ہسپتال کے ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ ڈاکٹروں نے حادثے میں اب تک تین افراد کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس اور امدادی ٹیموں کے مطابق واقعہ سڑک پر گاڑیوں کے ٹکرانے کی وجہ سے رونما ہوا جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اسی گاڑی میں موجود لوگ زیادہ متاثر ہوئے۔

واقعے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔ صہیونی پولیس اور دیگر ادارے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اس سے پہلے عبرانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ ایک فلسطینی جوان نے نابلس میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز پر گاڑی چڑھا دی جس کی وجہ سے ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس: قصبے حوارہ میں فلسطینی نے گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی، دو اہلکار زخمی

دوسری جانب گذشتہ رات صہیونی قابض فوج نے اپاچی ہیلی کاپٹر کی پروازیں اگلے تا اطلاع ثانی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی اخبار معاریو نے رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی فوج میں فضائیہ کے کمانڈر نے ایک ہیلی کاپٹر میں سنگین تکنیکی خرابی کی دریافت کے بعد اس قسم کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ پروازیں منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اخبار نے بتایا کہ اس بات کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ باقی طیاروں میں بھی اسی طرح کی کوئی تکنیکی خرابی نہیں ہے۔

اپاچی ایک امریکی حملہ آور ہیلی کاپٹر ہے جسے بوئنگ نے تیار کیا ہے۔ یہ امریکی فوج کا اہم حملہ آور ہیلی کاپٹر ہے۔

اپاچی کو ایک انتہائی مسلح حملہ آور ہیلی کاپٹر کے طور پر نمایاں کیا جاتا ہے، جس میں فوری رد عمل ہوتا ہے، جو قریب سے یا گہرائی سے حملہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button