مصر کی سرحد پر صہیونیوں کی ہلاکت، اسرائیلیوں کے چہرے پر بزدلی کے آثار نمودار
شیعیت نیوز: غاصب صہیونی وزیر دفاع نے مصر کی سرحد کے ساتھ مقبوضہ علاقوں کے سرحدی مقامات پر پیش آنے والے کل کے واقعہ کو دردناک قرار دیا ہے۔ اس واقعہ میں تین غاصب صہیونی مارے گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی وزیر دفاع نے مصری سرحد پر کل کے سیکورٹی واقعہ پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی سرحد پر سیکیورٹی کا واقعہ انتہائی خطرناک نتائج کے ساتھ ختم ہوا اور 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت انتہائی تکلیف دہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل، نیتن یاہو مخالف مظاہرے بائیسویں ہفتے میں داخل
عبرانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، کل کے واقعہ کو لے کر تل ابیب اور قاہرہ کے اعلیٰ حکام نے ایک ہنگامی سکیورٹی میٹنگ بلا کر تبادلہ خیال کیا ہے۔
غاصب صہیونی فوج کے ترجمان نے تین یہودیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی سرحد کے قریب ایک ہی شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے ہمارے تین فوجی مارے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امام خمینی (رح) نے پوری دنیا میں معنویت کو دوبارہ زندہ کیا، آیت اللہ علی خامنہ ای
یاد رہے کہ مصری فوج نے اس واقعے کے پیش آنے کی وجہ کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسے منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی قرار دیا ہے۔ جبکہ غاصب صہیونیوں نے اس بیان پر منفی ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دعوے پر سخت برہمی ظاہر کی ہے۔
اس واقعے کے فوراً بعد، فلسطینی ذرائع نے کچھ ایسی تصاویر شائع کیں ہیں جن میں غاصب صہیونیوں کی بزدلی اور شکست کے آنسوؤں کو آسانی سے مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔







