مشرق وسطی

دبئی میں اسرائیلی نوجوانوں نے چاقو کے وار کرکے ہم وطن کو قتل کردیا

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات میں 30 سالہ اسرائیلی شخص کو اس کے ہم وطن نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طے پانے والے معاہدہ ابراہیمی کے بعد سے سفارتی اور سفری تعلقات بحال ہوچکے ہیں۔

سینکڑوں اسرائیلی شہری کاروبار، ملازمتوں اور سیاحت کے لیے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت زوال اور تباہی کی جانب گامزن ہے ، سردار اسماعیل قاانی

دبئی میں اسرائیلی شہریوں کی آپس میں لڑائی کے نتیجے میں 30 سالہ شخص کی جان چلی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد اسرائیلی شہریوں کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم انھیں قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام اسرائیلی شہری اپنے ہی ایک ہم وطن پر حملہ آور ہوئے تھے اور اسے جان سے مار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک لبیک پاکستان کے ناصبی ملعون احسن باکسر کی حضرت امام مہدیؑ کی شان میں بدترین گستاخی، پھرتیلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سانپ سونگھ گیا

اسرائیلی شخص کی اپنے ہی ہم وطنوں کے ہاتھوں قتل اور گرفتاری کی تصدیق اسرائیلی وزیر خارجہ نے بھی کردی۔

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا اور ملکی قوانین کے تحت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button