سعودی عرب

سعودی عرب کا یمن کے بحران کے سیاسی حل پر غور

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایک بار پھر یمن کے بحران کے جامع اور پائیدار حل کے لئے اقوام متحدہ کے ایلچی کی کاوشوں کی حمایت پر زور دیا۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی سے ریاض میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی صیہونی دشمن کی شکست تک یہ مزاحمت جاری ہے، شیخ نعیم قاسم

اس ملاقات میں سعودی وزیر دفاع نے یمنی صدارتی کونسل کی تمام شعبوں میں حمایت کا اعلان کیا۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے یمن بحران کے جامع و پائیدار حل اور امن و استحکام کے قیام کے لئے اقوام متحدہ کے ایلچی کا کاوشوں کی حمایت پر زور دیا۔

دوسری جانب رشاد العلیمی نے یمن میں جنگ بندی کے قیام اور سیاسی عمل کی بحالی پر سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔

سعودی عرب سے وابستہ یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں قومی اور بین الاقوامی متفقہ بنیادوں پر یمن بحران کے جامع و پائیدار حل کے لئے ریاض کی کوششوں کو اہم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : جی ٹونٹی کا اجلاس بھارتی سازش اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

واضح رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمنی امور ہانس گرینڈ برگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن کے متحارب فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملک کے میں پُرامن اور جامع حل تک پہنچنے کے لئے فیصلہ کن اقدامات کریں۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمنی امور نے مزید کہا کہ وہ جنگ بندی کے قیام اور وسیع سیاسی عمل کی بحالی کے لئے یمنی و علاقائی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button