مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کا قتل عام اسرائیلی درندگی کا کھلا ثبوت ہے، حماس رکن موسیٰ ابو مرزوق

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے نابلس شہر میں کل سوموارکی صبح ہونے والا قتل عام اسرائیلی ریاست کی درندگی اور معصوم فلسطینیوں کا خون بہانے کی فطرت کی تصدیق کررہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ درندہ صفت اسرائیلیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی جان ومال ، عزت وآبرو اورمقدس مقامات کوئی بھی محفوظ نہیں۔ اسرائیلی دشمن ڈھٹائی کے ساتھ فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کررہا ہے اور ہمارے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جارحیت میں شہید تین فلسطینیوں کو سپردخاک کر دیا، نابلس میں سوگ

حماس رکن موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ کل سوموار کے روز روز حماس کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک گھناؤنے خونی جرم کا ارتکاب کیا ہے، مجرم صیہونی سکیورٹی وزیر ایتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے ایک دن سے بھی کم وقت میں تین نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نابلس میں قتل عام کے واقعے کے بعد حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ فلسطینی قوم صیہونی دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت ہرمحاذ پر تیز کرے اور دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دے۔

یہ بھی پڑھیں : حسن نصراللہ ہمیں جنگ کے دھانے تک لا رہے ہیں، صیہونی انٹیلی جنس کا ردعمل

خیال رہے کہ کل سوموار کے روز علی الصبح اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا جہاں قابض صہیونی فوج نے گھس کر نہتے فلسطینیوں کو تہہ تیغ کرڈالا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button