اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جارحیت میں شہید تین فلسطینیوں کو سپردخاک کر دیا، نابلس میں سوگ

شیعیت نیوز: کل سوموار کے روز نابلس گورنری کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کو سپردخاک کردیا گیا۔ دوسری طرف شہر میں اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے خلاف شدید غم وغصہ اور سوگ کا سماں ہے۔

شہداء محمد بلال ابو زیتون، فتحی جہاد رزق اور عبداللہ یوسف ابو حمدان کے جسد خاکی رفیدیا ہسپتال سے جلوس کی شکل میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں لائے گئے جہاں ان تین فلسطینیوں کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تینوں شہداء کے جنازوں میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پرجنازے کے شرکاء نے دشمن کے خلاف شدید نعرے بازے کی اور شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : جارجین مختلف بہانوں سے یمن کی تقسیم کے درپے ہیں، عبدالعزیز بن حبتور

کل سوموار کی صبح صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بولا اور وہاں موجود شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی نوجوان شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج کی تازہ ریاستی دہشت گردی میں تین فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہداء میں 30 سالہ فتحی جہاد عبدالسلام رزق ،24 سالہ عبداللہ یوسف محمد ابو حمدان اور32 سالہ محمد بلال محمد زیتون شامل ہیں۔

بلاطہ کیمپ پر صیہونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں سے ایک شہری کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوج کی  بھاری نفری نے آج سوموار کوعلی الصبح بلاطہ کیمپ پر دھاوا بول دیا، شدید گولہ باری اور تصادم اور جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے اپنے اسنائپرز کو کچھ گھروں پر تعینات کیا اور ایمبولینسوں کو کیمپ میں داخل ہونے اور زخمیوں کو نکالنے سے روک دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button